ابنا: انٹرفیکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں امریکی سفیر کی روسی وزارت خارجہ میں طلبی کے بعد آج وہ اس ملک کی وزارت خارجہ کے دفتر میں حاضر ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے دفتر میں امریکی سفیر مائیکل مکفال کو اس وجہ سے طلب کیا گیا ہے کہ تاکہ وہ ماسکو میں امریکی جاسوس کے پکڑے جانے کے بارے وضاحت پیش کریں۔ امریکی سفیر نے روسی وزارت خارجہ کے دفترمیں جاتے ہوئے کسی قسم کا بیان دینے سے اجتناب کیا ہے۔روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے منگل کے روز اعلان کیاتھا کہ روس میں امریکی سفار تخانے کے سیاسی شعبے کے تیسرے سیکرٹری کے عہدے پر سرگرمیاں دینے والے راین سی فوگل کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے کہ جب وہ ایک بہت بھاری رقم کے مقابلے میں روس کے خفیہ سرکاری عہدیدار کو ملازمت دینے کا ارادہ رکھتا تھا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی ایف ایس بی میں تفتیش کے بعد اس سفارتکارکو امریکی سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے اس کے بعد اس شخص کو ناپسندیدہ عنصر قرار دے کر کہا ہے کہ وہ انتہائی مختصرمدت میں روس کی سر زمین کو ترک کر دے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420351
روس میں امریکی سفیر کو اس ملک کی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے تاکہ وہ روس کی انٹیلی جنس کے ایف ایس بی کے ہاتھوں پکڑے جانے والے سی آئی اے کے جاسوس کے کیس کے بارے وضاحت کریں ۔